اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک روانہ ہوگئے ہیں انھوں نے ايئر پورٹ پر اہواز میں دہشت گردوں کے بہیمانہ حملے کا مضبوط و محکم جواب دینے کے عزام کا اظہار کیا۔
صدر حسن روحانی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ صدر حسن روحانی کو ايئر پورٹ پر رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی، نائب صدر اسحاق جہانگیری ، دیگر وزراء اور اعلی حکام نے رخصت کیا۔
.......
/169